حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سرویس برانڈ ٹاٹا ڈوکومو نے اس کے پری پیڈ صارفین کے لیے *123# سرویس کا اعلان کیا ۔ کسٹمرس اس سرویس کو ڈائیل کرتے ہوئے اپنے موبائیل سے کسٹمائیڈ وائس اور ڈاٹا پیشکش کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ جو کہ ان کی ضروریات کے مطابق ہوگا ۔ گریندر سنگھ سندھو ہیڈ مارکیٹنگ ٹاٹا ڈوکومو نے کہا کہ کمپنی کا مقصد ہمیشہ اپنے گاہکوں کو گراں قدر خدمات کی فراہمی ہے ۔ اس سرویس کو ہر بار مور کا نام دیا گیا ہے ۔ جس کا مقصد واجبی داموں پر معیاری خدمات کی فراہمی ہے ۔ اس سرویس کے ذریعہ ہر ریچارج پر زائد قدر حاصل ہوگی ۔۔