ٹاٹا ڈوکومو نے آئی ٹی آرکٹکچر ایکسیلنس ایوارڈ جیتا

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹاڈوکومو ٹاٹا ٹیلی سرویسیس کے یونیفائیڈ ٹیلی کام برانڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے بنگلور میں منعقد شدنی اس کی آرکٹکچر ورلڈ سمٹ میں ICMG دنیا کی سرکردہ آئی ٹی آرکٹیکچر فورم کے ذریعہ آرکٹکچر ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ ٹاٹا ٹیلی سرویسیس کے ویجلنس ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ ، پروجکٹ نے بزنس انٹلی جنس اور تجزیاتی زمرہ میں اس سال پریسٹیجس ریکیگنیشن حاصل کرلیا ہے ۔ مسٹر آشیش پچوری ، چیف انفارمیشن آفیسر ، ٹاٹا ٹیلی سرویسیس لمٹیڈ نے کہا ہے کہ آئی ٹی آرکٹکچر ڈومین میں عالمی خیال کے لیڈر کے ذریعہ تسلیم کئے جانے پر ہم مسرور ہیں ۔ یہ ہمارے لیے ایک فخر کی بات ہے ۔ ٹیلی کام شعبہ اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ نئی اور مالیہ کو فروغ دینے کی حامل خدمات فراہم کی جائیں ۔ یہ شعبہ مناسب ڈیٹا مینجمنٹ اور تجزیاتی صلاحیتوں کو طلب کرتا ہے تاکہ مطلع رہے اور مناسب فیصلے لے کر وقت کے تقاضہ کے ساتھ گاہکوں کے تجربہ کو بہتر بناسکے ۔۔