حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی ٹاٹا ٹیلی سرویس لمٹیڈ کی ٹیلی کام برانڈ ٹاٹا ڈوکومو نے ناگرجنا کی آنے والی فلم ’ منم ‘ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ۔ اس معاہدہ کے ذریعہ آندھرا پردیش کے ٹاٹا ڈوکومو پری پیڈ کسٹمرس کو ناگرجنا اور فلم کے دیگر اراکاروں کے ساتھ حیدرآباد میں بات چیت کرنے کا اس ماہ کے آخر میں اعزاز حاصل ہوگا ۔ اس میں حصہ لینے کے لیے ٹاٹا ڈوکومو کے پری پیڈ جی ایس ایم کسٹمرس کو صرف 151 روپئے کا ریچارج کروانا ہوگا ۔ مقابلہ جتنے کے علاوہ کسٹمرس کو فل ٹاک ٹائم آفر بھی لائف ٹائم والیڈیٹی اور 500mb ، 2G ڈٹا 30 دن کے لیے کار آمدگی بھی حاصل ہوگی ۔ ابھیجیت کشور صدر ایم بی یو اے پی سرکل ٹاٹا ڈوکوو نے کہا کہ ٹاٹا ڈوکومو صارفین کو فلم اداکاروں سے بات چیت کا پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس میں حصہ لیں گے اور اس موقع سے استفادہ کریں گے ۔۔