ٹاٹا ڈوکومو بشمول تمام بڑی کمپنیوں کے رومنگ کالس کی شرحوں میں تخفیف

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹاٹا ڈوکومو جو ٹاٹا ٹیلی سرویسیس لمٹیڈ ( ٹی ٹی ایل ) کا یونیفائیڈ ٹیلی کام برانڈ ہے یکم مئی کے اثر کے ساتھ نیشنل رومنگ پر نظر ثانی شدہ رومنگ شرح کا اعلان کیا ہے ۔ ٹاٹا ڈوکومو کے گاہک نیشنل رومنگ پر لوکل و ایس ٹی ڈی دونوں کالس کے لیے اب کم شرح ادا کریں گے ۔ رومنگ پر آوٹ گوئنگ لوکل کالس کے لیے اب گاہک 80 پیسے فی منٹ ادا کریں گے جو قبل ازیں 1 روپیہ فی منٹ تھا اور ایس ٹی ڈی کالس کے لیے 1.15 روپئے منٹ فی منٹ جو قبل ازیں 1.5 روپئے فی منٹ تھا ۔ رومنگ پر انکمنگ کالس کے لیے گاہک کو 45 پیسے فی منٹ عائد ہوں گے جو قبل ازیں 75 پیسے فی منٹ تھے ۔ اسی طرح تمام لوکل ایس ایم ایس کے لیے 25 پیسے عائد ہوں گے جو قبل ازیں 1 روپئے فی منٹ اور نیشنل ایس ایم ایس 38 پیسے عائد ہوں گے جو قبل ازیں 1.5 پیسہ تھے ۔ دریں اثناء تمام بڑی کمپنیوں بشمول ووڈا فون ، آئیڈیا سیلولر ، ایرٹیل اور ریلائنس کمیونیکیشن نے بھی اپنی شرحوں میں تخفیف کی ۔۔