ٹاٹا موٹرس کے ریووٹرن انجن کی ملک گیر مہم

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا موٹرس کی نئی کاروں Zest اور Bolt کے آغاز کے ساتھ Revotron ، 1.2 لیٹر انجن کی ملک گیر مہم کا بھی آغاز کیا ۔ ریووٹرن لیاب ممبئی ، دہلی ، بنگلور ، لدھیانہ کے علاوہ حیدرآباد میں جی وی کے مال میں واقع ہے ۔ اس لیاب کی نمائش ان آربٹ مال میں 11 تا 13 جولائی رہے گی ۔ اشیش دھار نیشنل سیلس ہیڈ نے بتایاکہ 1.2 لیٹر انجن ریووٹرن کو عالمی کمپنیوں جیسے اے وی ایل ، یوسیج ، ہنی ویل ، مہالے ، آئی این اے کے ان پٹس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریووٹرن انجن کی ملک گیر مہم اس کے 75 ڈیلرس کے درمیان چلائی جائے گی ۔۔