حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا موٹرس ، ہندوستان کا سب سے بڑا کمرشیل وہیکل مینوفیکچرر ہے ، اس نے آج میڈیم اور ہیوی کمرشیل وہیکلس کا سگنا (SIGNA) رینج ایس آئی اے ایم آٹو ایکسپو 2016 میں متعارف کیا ۔ مختلف کنفیگوریشن میں پیشکش کیا گیا ہے ۔ نیا ڈیزائن کردہ کیبن ، اور عالمی درجہ کا تجربہ دیا گیا ہے ۔ مسٹر روی پشا روڈی ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، کمرشیل وہیکل بزنس یونٹ ، ٹاٹا موٹرس نے کہا کہ زائد از چھ دہوں سے ٹاٹا موٹرس ہندوستان کے کمرشیل وہیکلس لینڈ اسکیپ کو وضع کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔۔