حیدرآباد ایکس شوروم پٹرول کار کی قیمت 3.32 لاکھ روپئے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا موٹرس نے اس کی نئی ٹیاگو کار کو بازار میں روشناس کرایا ۔ نئی ٹکنالوجی سے لیس اس کار کی حیدرآباد ایکس شوروم قیمت 3.32 لاکھ آئی این آر پٹرول کار جب کہ حیدرآباد ایکس شوروم ڈیزل کار کی قیمت 4.08 لاکھ آئی این آر ہوگی ۔ ٹیاگو کار فروخت کے لیے ملک کے 597 ٹاٹا موٹرس سیلس آوٹ لیٹس پر آج سے دستیاب رہے گی ۔ ٹاٹا موٹرس نے اس کے گاہکوں کے لیے ٹاٹا موٹرس / سرویس کنکٹ کا بھی آغاز عمل میں لایا ہے ۔ ٹاٹا موٹرس سرویس کار کی درستگی کے دوران اس کے گاہکوں کو لونارس کارس کی پیشکش کرے گی کار کی رات بھر درستگی کے دوران ٹاٹا موٹرس کے گاہک اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ٹیاگو کار کی وارنٹی دو سال یا 75 ہزار کلومیٹر مسافت جو بھی پہلے ہو ہوگی ۔۔