ٹاٹا موٹرس کی اسٹائیلش ٹاٹا ٹیاگو کی بکنگ کا آغاز

حیدرآباد 10 مارچ (پریس نوٹ) ٹاٹا موٹرس کی اسٹائیلش کمپیاکٹ ہاچ بیاک، ٹاٹا ٹیاگو کا 10 مارچ سے آغاز ہوگیا ہے جس کا کافی انتظار کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے تمام کار کے خواہشمندوں اور ہندوستان میں میسی فیانس کے لئے ایک دلچسپ موقع متعارف کیا ہے کہ ٹاٹا ٹیاگو کے مالک بننے کے ساتھ بین الاقوامی اسپورٹس آئیکاٹ، لائنل میسی سے ملاقات کرسکیں۔ میسی کمپنی کی پاسنجر وہیکل بزنس یونٹ کے لئے گلوبل برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ 18 سال کے کوئی بھی کسٹمرس ٹیاگو کو خواہ آن لائن یا کسی ٹاٹا موٹرس کے مجاز ڈیلرس کے پاس 10,000 روپئے ادا کرکے بُک کرسکتے ہیں۔ اور 15 مارچ سے ٹاٹا موٹرس مرحلہ وار انداز میں نیشنل بی ٹی ایل مہم بھی چلائے گی۔