ٹاؤن پلاننگ سوپروائزر 2.5 کروڑ کا مالک

حیدرآباد 21 جنوری (پی ٹی آئی) انسداد رشوت ستانی بیورو نے آج ایک ٹاؤن پلاننگ سوپر وائزر کے غیر محسوب اثاثہ جات کا پتہ چلایا ہے۔ اِس سوپر وائزر کے اثاثہ جات 2.5 کروڑ کے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ٹاؤن پلاننگ سوپروائزر سرکل III ایل بی نگر ای رامچندر کے خلاف کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔ اِس کے رہائشی مکانات اور رشتہ داروں کے علاوہ قریبی دوست احباب کے مکانات واقع حیدرآباد و ضلع ورنگل پر بھی دھاوے کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاؤن پلاننگ سوپروائزر کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں تقریباً 2,51,67,236 روپئے لاگتی ہیں۔ رامچندریا کے بینک لاکرس کو ابھی نہیں کھولا گیا ہے اور اِنھیں ہنوز گرفتار نہیں کیا گیا۔ اِسی دوان راجمندری میں مشرقی گوداوری ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر سے وابستہ 2 عہدیداروں کو رشوت قبول کرتے ہوئے خاطی پایا گیا جس پر انھیں معطل کردیا گیا ہے۔