ٹاون میں سی سی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ

مکتھل /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون کی ہمہ جہتی ترقی کے ساتھ امن و امان کو یقینی بنانے اور ماحول کو سماجی برائیوں سے پاک کرنے کی کوشش کا آغاز کرتے ہوئے ٹاون کے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سی سی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے ۔ جس کیلئے ہر شہری کو تعاون کیلئے آگے بڑھنا چاہئے ۔ رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام موہن ریڈی نے پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مسٹر رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل نے سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس طرح کے اس منصوبہ کی تکمیل کے ذریعہ امن و امان کی برقراری کے علاوہ اخلاق سوذ برائیوں اور آورگی کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ۔ سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر سرینواس نے تمام یونینوں ، سیاسی قائدین اور ممتاز تاجروں اور سماجی قائدین سے امید ظاہر کی کہ وہ اس منصوبہ کی تکمیل میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سات تا آٹھ لاکھ روپئے اس کا تخمینہ ہے جو آپ کی حوصلہ مندی سے اس کام کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر سرپنچ مکتھل سی نظام پاشاہ ، بی کنڈیا ، چندراکانت گوڑ ، تحصیلدار مسٹر انجی ریڈی ، مسٹر سری ہری و دیگر موجود تھے ۔