ٹام کرن زمبابوے کی کرکٹ کی تیسری نسل

میلبورن۔27 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹسٹ میں باب ولس سے ٹسٹ کرئیر کا آغاز کرنے والے جنوبی افریقی نژاد انگلش آل راؤنڈر ٹام کرن اپنے خاندان کے واحد ٹسٹ پلیئر بن گئے جو ایک ونڈے اور تین ٹی ٹونٹی بھی کھیل چکے ہیں۔ ان کے فرسٹ کلاس کرکٹر دادا کیون پیٹرک کرن اور زمبابوے کی جانب سے گیارہ ونڈے کھیلنے والے والد کیون میلکم کرن کے علاوہ دو بھائیوں بینجمن جیک کرن اور سیموئیل میتھیو کرن جبکہ والد کے بھائی جیمز پیٹرک کرن نے بھی کافی اچھی کرکٹ کھیلی لیکن کوئی بھی ٹسٹ کرکٹ تک رسائی نہیں پا سکا۔