نئی دہلی ۔11 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے سیاست ، فلموں اور معاشرے کے بارے میں ٹامل فلم ہدایتکار پی اے رنجیت اور اداکار کلائی یارسن سے تبادلۂ خیال کیا ، جبکہ وہ اُن سے ملاقات کیلئے اُن کے دہلی کے مکان آئے تھے ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ اُنھوں نے فلم ہدایتکار پی اے رنجیت اوراداکار کلائی یارسن سے کل دہلی میں ملاقات کی اور اُن کی مدراس میں بلاک بسٹر فلموں ’’کبالی‘‘ اور’’ کالا‘‘ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ انھوں نے کہاکہ سیاست فلموں اور سماج کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال ہوا ۔