چینائی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کیروسین کے الاٹمنٹ میں غیر منصفانہ اور معاندانہ رویہ کے خلاف چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا نے پھر ایک بار وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ان کی ریاست کو دیئے جانے والے ماہانہ کیروسین کے کوٹہ 65000 کیلو لیٹر کو بحال کیا جائے ۔ 11 جولائی کو تحریر کردہ مکتوب میں انہوں نے وزیر اعظم کی توجہ مبذول کروائی ہے ۔