چینائی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج واضح کردیا کہ ٹاملناڈو میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات کیلئے ڈی ایم کے کے بغیر کسی اور جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ۔ اداکارسے سیاستدان بننے والے کم ہاسن نے کانگریس کو پیشکش کی تھی کہ اگر کانگریس ڈی ایم کے سے دوری اختیار کرلے تو وہ کانگریس سے اتحاد کرسکتے ہیں۔ کل ہند کانگریس کے سکریٹری سنجے دت نے ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کے دوران کہا کہ ڈی ایم کے کو چھوڑ کر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔