چینائی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ٹاملناڈو میں این ڈی اے سے حلیف جماعت MDMK کے باہر نکل جانے کے ایک دن بعد سینئیر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج یہ مشورہ دیا ہے کہ پی ایم کے جو کہ نریندر مودی حکومت کی ناقد ہے اتحاد سے علحدہ ہوجانا چاہئے ۔ قبل ازیں سوامی نے این ڈی اے کی حلیف جماعت ہونے کے باوجود حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر MDMK سربراہ وائیکو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ یہ الزام عائد کیا تھا پی ایم کے چونکہ موافق ایل ٹی ٹی ای جماعت بن گئی ہے ۔ پی ایم کے سربراہ راموداس کو بھی این ڈی اے سے ترک تعلق کرلینا چاہئے ۔ سوامی اور بی جے پی کے ایک اور لیڈر ایچ راجہ سے مختلف مسائل بشمول سری لنکا کے تاملوں اور سنسکرت اور ہندی کو فروغ دینے پر این ڈی اے کے خلاف وائیکو کے تبصروں کی مذمت کی تھی اور این ڈی اے چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا ۔