ٹاملناڈو ، پڈوچیری کا انتخابی اعلامیہ جاری ، 24 اپریل کو پولنگ

چینائی ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں 39 لوک سبھا حلقوں اور پڑوسی پڈوچیری کی واحد نشست کیلئے جہاں 24 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، انتخابی عمل کی آج متعلقہ حکام کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ شروعات ہوگئی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ 5 اپریل ہے اور تنقیح 7 اپریل کو کی جائے گی۔ نامزدگیوں سے دستبرداری کیلئے

آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو منعقد کی جائے گی۔ ٹاملناڈو میں پانچ رخی انتخابی لڑائی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں اس مرتبہ آل انڈیا انا ڈی ایم کے اور کانگریس تنہا مقابلہ کر رہے ہیںجبکہ ڈی ایم کے اور بی جے پی متعلقہ ہمہ جماعتی محاذوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ سی پی آئی اور سی پی آئی ۔ ایم نشستوں کی تقسیم میں اختلافات پر انا ڈی ایم کے پارٹی کے ساتھ اپنا اتحاد بکھر جانے کے بعد 18 لوک سبھا نشستوں میں چناؤ کا مشترکہ سامنا کررہے ہیں۔