حیدرآباد۔ 6 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس کی اچانک کارروائی میں پڑوسی ریاست سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر کوٹی ریڈی کی قیادت میں ساؤتھ زون ٹیم نے چنچل گوڑہ علاقہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے ایک شخص کا نام مسعود بتایا جاتا ہے جو پاسپورٹ بنانے کا کام کرتا ہے۔ ٹاسک فورس کی اچانک کارروائی کے بعد علاقہ چنچل گوڑہ اور رین بازار میں سنسنی پھیل گئی اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری اس کارروائی کے بعد ٹاسک فورس نے حراست میں لئے گئے نوجوانوں کو پرانی حویلی دفتر منتقل کیا جہاں پر ان کی تفتیش کی جارہی ہے۔