میامی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹائیگر ووڈز کو ورلڈ گالف ہال آف فیم میں جگہ پانے کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ عہدیداروں نے اس ضمن میں اقل ترین عمر کی حد بڑھا دی گئی۔ گزشتہ روز ’ہال آف فیم‘ کی جانب سے کہا گیا کہ اس باوقار گوشہ میں شمولیت کیلئے امیدواروں کی عمر سلیکشن والے سال کی ابتداء میں کم از کم 50 سال لازمی ہے، جسے 10 سال بڑھا دیا گیا۔ یا پھر امیدوار ایسے ہوں کہ سلیکشن کی تاریخ سے پانچ سال پیشتر اپنے کھیل میں سرگرم نہ رہے ہوں۔ 14 بار کے میجر چمپئن ٹائیگر کی عمر 40 سال ہے۔