ٹائیگر وڈز کا محبوبہ کو سرپرائز مہنگا پڑ گیا

روم ۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گولف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز کا چہرے پر ویڈیو کیمرہ ٹکرانے کے نتیجے میں دانت ٹوٹ گیا ہے۔ٹائیگر وڈز کی محبوبہ نے اٹلی میں منعقدہ 63واں عالمی الپائن اسکیئنگ کپ جیتا تھا اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ ٹائیگر وڈز اپنی گرل فرینڈ لینڈسی وون کو انعامی تقریب میں اپنی شرکت پر حیران کرنا چاہتے تھے۔ انعامی تقریب کے دوران اسٹیج پر ایک ویڈیو کیمرہ مین نے دھکا دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کی اور اسی دوران اس کا کیمرہ وڈز کے منہ سے ٹکرایا۔ ان کے ایجنٹ مارک اسٹینبرگ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں وڈز کا ایک دانت ٹوٹ گیا۔