لاس اینجلس۔29مئی( سیاست ڈاٹ کام ) پیٹھ کی سرجری کے بعد اپنے شاندار فام میںواپسی کیلئے جدوجہد کررہے دنیا کے نمبر ایک ٹائیگرووڈس آئندہ ماہ منعقد شدنی یو ایس اوپن 2014ء میں شرکت نہیں کرپائیں گے جس کا اعلان انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر کیاہے ۔ 14مرتبہ کے عالمی چمپئن ٹائیگر ووڈ س نے مارچ میں منعقدہ چھٹی بڑی چمپئن شپ میں شرکت کے علاوہ دیگر کوئی ٹورنمنٹ نہیں کھیلا ہے جو دراصل زخمی ہونے کی وجہ سے ان کا ٹورنمنٹ سے دور رہنا ہے ۔ ٹائیگر ووڈس نے یو ایس اوپن کے متعلق ویب سائیٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے ک بدقسمتی سے میں یو ایس اوپن میں موجود نہیں رہوں گا کیونکہ جسمانی طور پر میں مسابقتی گولف کیلئے ہنوز مکمل صحت یاب نہیں ہواہوں اور میں منتظمین سے معذرت خواہ بھی ہوں ۔ ووڈس نے مزید کہا کہ یو ایس اوپن ان کے لئے اہمیت کا حامل ٹورنمنٹ ہے ۔
نڈال کی شاندار کامیابی
پیرس ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن نڈال نے آسٹریلیا کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی کو 6-2 ‘ 6-2 ‘ 6-3 سے شکست دیتے ہوئے اس کھلاڑی کو ایک بہترین سبق سکھایا ہے ۔ 8مرتبہ کے چمپئن نڈال متواتر 5فرنچ اوپن خطابات حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کی دوڑ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہے جب کہ 20سالہ آسٹریلیائی کھلاڑی سے امید کی جارہی تھی کہ وہ نڈال کو کامیابی کیلئے جدوجہد پر مجبور کریں گے‘ تاہم ایسا کچھ نہیںہوا ۔