مونٹریال، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی گالفر ٹائیگرووڈز کی کارکردگی مدوجزر کی شکار ہے لیکن ان کی بھتیجی شینی ووڈز نے کھیل کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق 24 سالہ شینی نے ایل پی جی اے کلاسک ایونٹ کے پہلے روز 9 انڈر پار 63 اسکور کے ساتھ حریف کھلاڑیوں پر برتری حاصل کی۔ انہوں نے حیران کن کارکردگی پیش کرتے ہوئے 2005ء میں میٹ بیٹن کورٹ اور جون ملز کا قائم کردہ ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ شینی پہلی بار مکمل سیزن میں شرکت کر رہی ہیں اور ان کی کھیل پر مضبوط گرفت ہے۔ یو این پی کے مطابق شینی نے گزشتہ برس پہلا لیڈیز ماسٹر ٹائٹل جیتا تھا۔