ٹائیلنٹس اسکول میں آج سائنس نمائش Era

جناب عامر علی خاں افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( دکن نیوز )
: Era ٹائیلنٹس اسکول راجندر نگر ، پلر نمبر 233 کے جناب سید فصیح اللہ سکریٹری اسکول نے بتایا کہ 3 فروری منگل کو 2 بجے دن انتظامیہ کی جانب سے سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس نمائش کو کامیابی تک پہنچانے کے لیے طلباء کے ساتھ اساتذہ کی بڑی محنت شامل ہے ۔ سائنسی نمائش کا افتتاح جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خاں نئی نسل کو اپنے تجربات کی روشنی میں علم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ محمد اسماعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری اعزازی مہمان ہوں گے ۔ مس آمنہ صدر نشین یونیک ویلفیر اسوسی ایشن شاہین نگر ، محمد عبدالرحیم نائب صدر نشین اسوسی ایشن ، سماجی کارکن کوثر جہاں شرکت کریں گے۔۔