بچوں کے لیے مختلف مقابلے ، انعامات کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ٹائٹان کی جانب سے اس کے ورلڈ آف ٹائٹان فلیگ شپ اسٹور ، جوبلی ہلز پر کڈس کارنیوال کا اہتمام کیا گیا جو توجہ کا مرکز بنا رہا اسٹور کو تھیمٹیک بیلون ڈیکوریشن سے سجایا گیا تھا ۔ اور اس کے اطراف روشنی کی گئی ۔ اس میں 120 سے زائد بچوں نے ان کے والدین کے ساتھ حصہ لیا ۔ مختلف مقابلے جیسے ڈرائنگ مقابلہ ، فینسی ڈریس مقابلہ ، گیتوں کا مقابلہ منعقد کیا گیا اور ونرس کو انعامات دئیے گئے ۔ بچوں نے اس اسٹور پر ٹٹوس ، بیلون برسٹنگ کرتے ہوئے کافی لطف حاصل کیا ۔ تمام بچوں کو اسینکس اور گفٹس دئیے گئے ۔۔