ٹائمز گہنہ جویلری اینڈ گارمنٹ ایگزیبیشن کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ٹائمز گہنہ جویلری اینڈ گارمنٹ ایگزیبیشن کے 5 ویں ایڈیشن کا 12 تا 14 فروری 10-30 بجے دن تا 8-30 بجے شام انعقاد عمل میں آیا ۔ اس سہ روزہ ایڈیشن میں دلہن کے ملبوسات اور لائف اسٹائل کی نمائش کی جائے گی ۔ آج تاج کرشنا میں اس کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ایگزیبیشن کے تعلق سے تفصیلات بتاتے ہوئے مسٹر دھرمیش گھیرگاؤنگر ، ڈائرکٹر درشٹی ایوینٹس اینڈ پراموشنس پرائیوٹ لمٹیڈ نے کہا کہ ہر سال ہم کوشش کرتے ہیں کہ حیدرآباد کے خریداروں کے لیے پروڈکٹس اور خدمات کا بہترین کلکشن لائیں ۔ اس موقع پر فیشن اور سوشیل فرایٹرنیٹی سے مس اینکا کھرا ، امیج اینڈ فیشن کنسلٹنٹ اور مس گیت گپتا ، فیمس کلب ، پریسیڈنٹ و سماجی جہدکار بطور مہمان شریک تھے ۔۔