ٹائسن ہندی فلم دیکھنے کے خواہشمند

ممبئی ، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چمپیئن مائیک ٹائسن نے آر مادھون کی نئی فلم ’’سالہ کھڑوس‘‘ کا مشاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اس فلم کے شریک فلمساز راجکمار ہیرانی ہے ۔ پروفیشنل باکسر نے اپنی خواہش کا اظہار فیس بک صفحہ پر کیا ہے ۔ 49 سالہ ٹائسن نے لکھا کہ وہ باکسنگ کے موضوع پر اس فلم کو دیکھنا چاہیں گے ۔
براڈ ہاج گجرات لائینس کے کوچ
نئی دہلی، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی بیٹسمین براڈ ہاج کو نئی آئی پی ایل ٹیم گجرات لائینس کا آج کوچ نامزد کیا گیا ، جو اس سیزن کی شروعات سریش رائنا کی کپتانی میں کرے گی ۔ راجکوٹ کی فرنچائز گجرات ٹیم کے مالک کیشو بھنسل نے یہاں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی فارمٹ کے زبردست کامیاب کھلاڑی ہاج کو چیف کوچ نامزد کیا ۔