٭منا اکھیلی : راشن کارڈ دہندگان کو اطلاع

منااکھیلی۔5مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے تمام راشن کارڈ دہندگان خصوصاًنئے کارڈ دہندگان کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنے راشن کارڈ کے ضمن میں اور جس دوکان سے متعلق راشن کارڈ ہے اس کی تفصیلات ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنے موبائل پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے لئے جو طریق کار اختیار کیاجائے وہ یوں ہے۔ پہلے تحریر کریں RCSHOPاسپیس دیں ، راشن کارڈ نمبر تحریر کریں اور9212357123پرایس ایم ایس روانہ کردیں ۔ RCALOTتحریرکرنے کے بعد جگہ خالی چھوڑیں ، راشن کارڈ نمبر درج کریں اور مذکورہ نمبر پر بھیج دیں ۔ اسی طرح RCSTATکے بعد جگہ خالی چھوڑیں ، راشن کارڈ نمبر درج کریں اور مذکورہ نمبر پر روانہ کردیں۔ مثال کے طورپر RCALOTBID24164203کے بعد اوپر دئے گئے موبائل نمبر پر روانہ کردیں ۔ آپ کے راشن کارڈ سے متعلق تمام تفصیلات مل جانے کی بات ڈپٹی کمشنر نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے ۔

٭ ہمناآباد تعلقہ کے گڈونتی دیہات میں شیوشرن نولی چندیا کے مجسمہ کونقصان پہنچانے والے اشرار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ نولی چندیا گوی ابھی وردھی سمیتی نے کیاہے۔ تفصیلات کے بموجب بسواجینتی کے موقع پر گڈونتی کے غارمیں پوجا کے لئے پہنچنے پر دیکھا گیاکہ وہاں موجود نولی چندیا کے مجسمہ کا ہاتھ ٹوٹا ہواہے ۔اوریہ ایک ایسا غار ہے جہاں عام طورپر لوگ نہیں جاتے ہیں ۔ اس واقعہ سے علاقے میں بے چینی پھیل گئی ہے ۔ اس بے چینی کودور کرنے اور امن وامان کی برقراری کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے تاکہ خاطیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جاسکے۔ یہ بات گوی ابھی وردھی سمیتی کے صدر نشین سبھاش ویدیا نے بتائی۔ مزید یہ بتایاکہ اس واقعہ کی اطلاع ہم نے کرناٹک مادیگاسماج سنگھ کے ریاستی صدر شیواجی راؤ مچکوری کو بھی دی ہے۔

٭ بید رلوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کاامیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ اس بات کایقین دلایا بی جے پی کے ضلع صدر شیوراج گندگے نے ۔ بیدر لوک سبھا کے بی جے پی کارکنوں کی ایک مخصوص اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے مذکورہ بات کہی۔17اپریل کو ریاست بھر میں اوربیدر میں ہوئے انتخابات سے قبل ٹکٹ کے مسئلہ پر تھوڑا کنفیوژن رہا اس کے بعد جیسے ہی پارٹی نے بھگونت کھوبا کو اپنا امیدوار نامزد کیا اسی کے ساتھ ایک جٹ ہو کر تمام کارکنوں نے کام کیا۔ پارٹی کے قائد چندرشیکھر کوٹگی نے اجلاس کا افتتاح کیا ۔شری کانت کلکرنی نے بھی خطاب کیا۔ بی جے پی کے لوک سبھا حلقہ کے امیدوار بھگونت کھوبا، ڈاکٹرشیلندر بیلداڑے رکن ضلع پنچایت ، کشال پاٹل گادگی سابق صدر وموجودہ رکن ضلع پنچایت بیدرکے علاوہ گروناتھ جینتی کر، مہانت گوڈا، اشوک بگلی ، دگمبر راؤ مانکاری ، پرکاش ٹوننے ، اور رامنا شریکارموجودتھے۔ اپیندر دیشپانڈے ضلع جنرل سکریڑی نے استقبالیہ کلمات کہے۔ سکریڑی سدھیر کاڈودے نے اظہارتشکرکیا۔
٭٭٭