100 ٹیموں کی شرکت۔ انڈر 12، 14 اور 16 زمروں کے ایونٹس کا انعقاد
حیدرآباد ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسپورٹس کی حوصلہ افزائی کرنے والے ادارہ بوسٹن مشن ہائی اسکول، کالاپتھر، تاڑبن کے زیراہتمام 16 واں بوسٹن کپ (ڈے ؍ نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ) اتوار کی شام اختتام پذیر ہوا، جس میں 100 ٹیموں نے حصہ لیا۔ شاکر احمد کرسپانڈنٹ بوسٹن مشن اسکول کی اطلاع کے بموجب فلڈ لائٹ کی سہولت والے اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن، مانصاحب ٹینک کی سرپرستی میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 زمروں کے ایونٹس ہوئے۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پی این راؤ پرنسپل کمشنر کسٹمز اینڈ سنٹرل اکسائز شریک ہوئے۔ مومن پٹیل چیف کوچ سوپر کیاٹس اعزازی مہمان رہے۔ اس موقع پر ونرز اور رنرز اپ کے علاوہ مختلف دیگر ایوارڈز پیش کئے گئے۔ انڈر 12 میں عابد علی لیولس کو ونرز اور سوپر کیاٹس سی اے کو رنرز اپ کا انعام ملا۔ انڈر 14 میں ایس سی ایف گرینس ونرز اور سجاتا اسکول معین آباد رنرز اپ رہے جبکہ انڈر 16 میں ایس سی ایف بلوز کو ونرز اور سوپرکیاٹس سی اے کو رنرز اپ کا ایوارڈ ملا۔