حیدرآباد ، 4 مئی (راست) بوسٹن مشن ہائی اسکول، کالے پتھر، تاڑبن کے زیراہتمام 16 ویں بوسٹن کپ ڈے؍ نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا 9 مئی کو آغاز ہورہا ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق ٹسٹ وکٹ کیپر نین مونگیا اس ٹورنمنٹ کا یہاں اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کامپلکس واقع مانصاحب ٹینک میں افتتاح کریں گے۔ اس ایونٹ میں جو ہر سال پابندی سے ماہ مئی میں منعقد ہورہا ہے، شرکت کی خواہش مند ٹیمیں اپنے رجسٹریشن کیلئے شاکر احمد کرسپانڈنٹ بوسٹن مشن ہائی اسکول سے فون نمبر 9246362299 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔