وی کے سنگھ کے متنازعہ ریمارک ، بی جے پی بے تعلق

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اپنے ایک مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے متنازعہ ٹوئیٹ سے بے تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئیٹر کوئی پارٹی فورم نہیں بلکہ شخصی فورم ہے اور ٹوئیٹر پیام کے معنی صرف متعلقہ شخص ہی بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔ مملکتی وزیرخارجہ جنرل وی کے سنگھ یمن سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کی مہم کا حال ہی میں پاکستانی سفارتخانہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے تقابل کیا تھا اور ٹوئیٹر پیام میں ایک ٹی وی چیانل اینکر کے خلاف نازیباً ریمارک کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پیام میں لکھا تھا کہ ’’یمن میں (انخلا کا) آپریشن، پاکستانی سفارتخانہ میں جانے سے کم مہم جوئی پر مبنی تھا۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’’دوستو، آپ پریسٹی ٹیوٹس، (صحافتی برادری) سے کیا توقع کرتے ہیں۔ گذشتہ موقع پر ایک ٹی وی چیانل اینکر نے انگریزی حرف ’ای‘ کے بجائے ’او‘ سمجھ لیا تھا‘‘۔