تحریر کے نمونے حاصل کرنے سی بی آئی کو عدالت کی اجازت
نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج رشوت کی داغدار آگسٹ اے ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں چارج شیٹ ہوئی مبینہ درمیانی آدمی، کرسچین مائیکل کی دستخط اور تحریر کے نمونوں حاصل کرنے کی اجازت دینے کے لئے سی بی آئی کی درخواست کو منظوری دی۔ اسپیشل سی بی آئی جج اروند کمار نے مائیکل کے وکیل کی جانب سے یہ کہنے کے بعد یہ حکم جاری کیا کہ انہیں سی بی آئی کی اس درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ ان کے موکل کے بے قصور ہونے کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ سی بی آئی نے کہا کہ مائیکل کی تحریر اور دستخط کے نمونوں کی ضرورت ہے تاکہ انہیں اس ایجنسی کے قبضہ میں موجود دستاویزات کے ساتھ ملاکر دیکھا جائے۔