یلاریڈی ۔3فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وی آر اے ملازمین کو ہر ماہ پندرہ ہزار روپئے تنخواہ دینے کا وی آر اے ریاستی صدر جنگیا نے ڈیمانڈ کیا ۔ منڈل تاڑوائی مستقر پر منعقدہ وی آر اے اجلاس میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مزید کہاکہ وی آر اے کئی سال سے کم تنخواہوں میںخدمات انجام دیتے آرہے ہیں پھر بھی حکومت ان کی طرف توجہ نہیں کرتی ۔ انہوں نے تمام وی آر اے کو متحد ہوکر احتجاج کیلئے تیار ہونے کا مشورہ دیا ۔ اہلیت رکھنے والے وی آر اے کو سرکاری ملازمتوں میں حکومت بھرتی کرنے کا بھی ڈیمانڈ کیا ۔ 2016ء مارچ تک وی آر اے کی تنخواہیں پندرہ ہزار روپئے اگر نہ کئے گئے تو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا ۔ اسموقع پر ریاستی سکریٹری راجنا ضلع صدر کونڈیا ‘ ٹریژر سائیلو ‘ بودھن ڈیویژنل صدر پروایا ‘ سائیلو‘ کاماریڈی ڈیویژن صدر راجو ‘ ٹریژر سری راملو ‘ تاڑوائی صدر روی ‘ جنرل سکریٹری چرنجیویاور کثرت سے وی آر او موجود تھے ۔