حیدرآباد /17 اپریل ( پریس نوٹ ) وی آر او بھیونی پٹنم منڈل وشاکھاپٹنم کے ایشور راؤ کو فیملی ممبر شپ سرٹیکفیٹ کی اجرائی کیلئے درخواست گذار سے 8 ہزار روپئے رشوت قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ رشوت کی رقم کو برآمد کرتے ہوئے مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا