انتہائی اقدام افسوسناک ، یلاریڈی میں تین کمسن بچے ماں سے محروم
یلا ریڈی ۔ /18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) VRO کا امتحان ٹھیک نہ لکھنے پر دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی کرلی ، منڈل رام ریڈی کے علاقہ اوپل وائی سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون 25 سالہ رجیتا گھر میں ہی پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ متوفی اتوار کے دن VRO امتحان لکھ کر گھر آئی اور امتحان ٹھیک نہ لکھنے کی پریشانی و غم میں نوکری نہ ملنے کا احساس کرکے دلبرداشتہ ہوکر گھر پر خود کو اکیلے پاکر خودکشی کا قدم اٹھایا ۔ متوفی کے شوہر پولیس کانسٹبل کی خدمات انجام دیتا ہے ۔ ان دونوں کو دو لڑکیاں ، ایک لڑکا ہے ، دو لڑکیاں پانچ سال سے کم عمر والے ہیں اور دو سالہ لڑکا ہے ۔ متوفی کے باپ کی شکایت پر رام ریڈی منڈل پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے اب تک اس منڈل میں دو خودکشیاں پیش آئی ہیں ۔ ماضی میں انارم موضع سے تعلق رکھنے والی سوپریا امتحان DSC ٹھیک نہ لکھنے کے غم میں گھر پر ہی پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی اور اب رجیتا ملازمت نہ آنے کا احساس کرکے خودکشی کرلی ۔ ملازمتوں کو حاصل نہ کرنے کی مایوسی و احساس کمتری سے آج کل نوجوان نسل خود پر ظلم کرکے زندگی ختم کررہے ہیں ۔ جس سے ان کے خاندان کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور دوسرے افراد پر بھی ایسے فیصلوں کا منفی اثر مرتب ہورہا ہے ۔