وی آر او ، اے سی بی کی جال میں

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ٹی سنگیا ، وی آر او ، یدولاپلی ولیج ، جیرنا سنگھم منڈل ، میدک ڈسٹرکٹ کو آج 2-30 بجے دن اس وقت جال بچھا کر گرفتار کیا جب انہوں نے ایک شخص سے اس کی 3ایکڑ اراضی کے پٹہ دار پاس بکس کے لیے درخواست کے پروسیس اور دستاویزات حوالہ کرنے کے لیے 4000 روپئے رشوت کا مطالبہ کر کے قبول کیا تھا ۔۔