وی آر اوز کے تربیتی کیمپ سے ضلع کلکٹر کا خطاب

بودھن۔20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر رونالڈ روس نے یہاں دفتر آر ڈی او بودھن میں منعقدہ وی آر اوز کے سہ روزہ تربیتی کیمپ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کے دستاویزات میں غلط اندراج کے سبب عوام اور حکومت کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نوتقرر وی آر او اور گِرداوروں سے ضلع کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وی آر او ( پٹواریوں) کو دیہی علاقوں میں کافی عزت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا کیونکہ وہ سرکاری و خانگی اراضیات کے ریکاڈس بہ حفاظت اپنے دفتر میں محفوظ رکھتے تھے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ محکمہ مال کے تمام دستاویزات کمپیوٹرس میں محفوظ کردیئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے پہلے ماہ اپریل سے ضرورتمند افراد کو پہانی پتر یا دیگر اراضیات کے ریکارڈس می سیوا مراکز سے فراہم کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ بعض وی آر اوز پٹہ پاس بک اور دیگر دستاویزات کی اجرائی کیلئے وی آر اوز کو دو رنگ کی سیاہی استعمال کرنا چاہیئے لیکن بیشتر وی آر اوز اس ہدایت پر عمل درآمد نہیں کرتے ۔ اس سہ روزہ تربیتی جماعتوں سے آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل نے بھی مخاطب کیا ۔ اس ڈیویژن سطح کے تربیتی کیمپ میں تحصیلدار بودھن سدرشن کوٹگیر ‘ تحصیلدار راجیشور کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔