ویڈیو کان کے 2 نئے ماڈل کے انورٹر اے سی متعارف

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ویڈیو کان نے انورٹر اے سی رینج کے تحت 2 نئے ماڈلس متعارف کئے ہیں جو اے سی کے شعبہ میں اعلیٰ تین پلئیر میں شامل ہونے کا نشانہ رکھتا ہے ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی مارکیٹ میں 10 فیصد کے حصص کو 15 فیصد تک پہنچانے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ مسٹر اکشے دھوت ہیڈ آف ٹکنالوجی اینڈ انویشن ، ویڈیوکان نے کہا کہ انورٹر اے سیز ایسے گاہکوں کے لیے لائے گئے ہیں جو زیادہ سے زیادہ برقی بچانے کے خواہش مند ہیں ۔ مسٹر سنجیو بخشی ، سی او او ۔ اے سی ڈیویژن ، ویڈیوکان نے کہا ملک میں اے سی کے زمرہ میں ہم سرگرداں ہیں اور 500 پروڈکٹس تک اے سی پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں ۔ 5 اسٹار انورٹر اے سی جو 1 ٹن اور 1.5 ٹن میں دستیاب ہیں ۔ ویڈیوکان کے پینٹا انورٹر اے سیز برقی کی انتہائی بچت کرتے ہیں ۔ 1.5 ٹن 5 اسٹار ریٹیڈ پینٹا انورٹر اے سی کی قیمت 47000 روپئے ہے جب کہ 1 ٹن 5 اسٹار ریٹیڈ پینٹا انورٹر اے سی کی قیمت 43000 روپئے ہے ۔۔