حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ویڈیو کان موبائل فونس آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کسٹمرس کے لیے بے مثال خصوصی قیمت کا اعلان کیا ہے ۔ اب گاہک ویڈیو کان اسمارٹ فون V40HD1 مالیتی3790 روپئے کو 2999 روپئے میں خرید سکتے ہیں ۔ اور فیچر فون مالیتی 1049 روپئے کو صرف 99 روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں ۔ کمپنی منصوبہ رکھتی ہے کہ اے پی اور تلنگانہ کی موبائل مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے کنزیومر کو متوجہ کرنے کی پیشکش متعارف کی جائیں ۔ اسمارٹ ڈیوائس کے پیاکیج میں اینڈرائیڈ کٹ کیاٹ OS ، 3G نیٹ ورک ، 3.2 ایم پی کیمرے اور 1400 ایم اے ایچ بیاٹری صلاحیت کے 4” ڈسپلے کے فونس معہ ڈریگن ٹریل X اینٹی اسکریچ گلاس 2999 روپئے میں فروخت کئے جائیں گے جب کہ فیچر فونس 1.8” اسکرین ، ڈول سم ، ڈیجیٹل کیمرہ ، ایف ایم ( معہ ریکارڈنگ ) ، جی پی آر ایس ، اسمارٹ آٹو کال ریکارڈنگ ، ایل ای ڈی ٹارچ ، 850 ایم اے ایچ بیاٹری کے فونس صرف 99 روپئے میں دستیاب ہیں ۔۔