ویڈیو: چرلہ پلی جیل سے رہاہونے کے فوری بعد محمد پہلوان نے کہاکہ ’’ہم2019کے الیکشن میں بتائیں گے‘‘

حیدرآباد: ساتھویں ایڈیشنل میٹروپولٹین سیشن جج نے جمعرات کے روز دس افراد بشمول محمد پہلوان کو اکبر الدین اویسی کیس میں بری کردیا‘ چیرلہ پلی جیل سے رہائی کے فوری بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے محمد پہلوا ن نے کہاکہ نہ تو ہم کسی سے ڈرتے ہیں اور جھکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اور ہم کوئی ایسے جھوٹے بھی نہیں ہیں جو مسجد میں کھڑے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہم ’’سال2019کے انتخابات میں بتائیں گے‘‘۔

عدالت کے جمعرات کے روز محمد بن عمر یافعی‘ یونس بن عمر یافعی‘ منور اقبال‘ عیسیٰ بن یونس یافعی‘ یحییٰ بن یونس یافعی‘ سیف بن العفیف یافعی‘ فیصل بن احمد‘ فضل بن احمد‘ اور عامر کو باعزت بردی کردیاتھا۔ تاہم حسن بن عمر یافعی‘ عبداللہ یافعی‘ عود یافعی‘سلیم بن وہلان کو دس سال کی جیل کی سزائی سنائی ۔مذکورہ افراد کوائی پی سی کی دفعہ 307کے تحت اقدام قتل کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے.