ویڈیو: مسلم طلبہ نے تحفظات کا مسلئے کو تعطل کا شکار بنانے کے خلاف کیااحتجاج

اورنگ آباد:مسلم تحفظات کے مطالبہ کو تعطل کا شکار بنانے پر شہر کے تمام مسلم طلبہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔

مختلف اسکولس کے مسلم طلبہ کا ایک وفد اور مسلم ریزرویشن ایجیٹشن( ایم آر اے) گروپ نے ڈویثرنل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادواشت بھی پیش کی جس میں ریاست کے مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست مہارشٹرا میں مراٹھا ریزرویشن کی تحریک بھی چلائی گئی تھی اور مقامی اساس پر مراٹھی عوام کو تمام شعبہ حیات میں تحفظات کے لئے پرامن طور پر احتجاج کیاگیاجبکہ ریاست کی بی جے پی حکومت تحفظات کے مخالف سمجھی جاتی ہے ۔

ہندوستان بھر میں مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی پسماندگی کا واضح ثبوت جسٹس راجندر سنگھ سچر کمیٹی اور جسٹس رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ او رسفارشات ہیں جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی اور کمیشن نے مسلمانوں کو دلت طبقات سے بھی زیادہ پسماندہ قراردینے میں کوئی تعصب نہیں برتا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ مہارشٹرا حکومت مسلمانوں کے حق بجانب مطالبات کی یکسوئی کے لئے کیا اقدام اٹھاتی ہے۔