ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد نوشادی شدہ حاملہ کی خودکشی

راجہ مہیندرا ورم ۔ 25 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ضلع مغربی گوداوری کے تاڈے پلی گوڑم میں ایک چار ماہ کی حاملہ عورت نے برقی پنکھے سے لٹک کر پھانسی لے لیا ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ناگا ماؤنیکا اپنے ماں باپ کے گھر میں خودکشی سے قبل سیل فون پر اپنا ایک ویڈیو بھی تیار کی تھی جس میں ماؤنیکا کو اپنے ماں باپ سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’ معاف کیجئے ‘ مجھے اپنے شوہر سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ‘ برائے مہربانی آپ ( ماں باپ) اس سے وہ ساری رقم اور سامان واپس لیں جو ( شادی کے وقت ) اس کو دیا گیا تھا ۔ ناگا ماؤنیکا سنکراتی تہوار سے قبل اپنے ماں باپ سے ملنے کیلئے میکے آئی تھی ۔ پولیس افسر نے کہا کہ ناگا ماؤنیکا کی اس سال اگست میں شادی ہوئی تھی اور وہ چار ماہ کی حاملہ تھی ۔ خودکشی کے اس واقعہ کی پولیس تحقیقات کی جارہی