ویڈیو: اترپردیش میں ایک اور ٹرین حادثہ‘کیفیت ایکسپریس پٹریوں سے اتری‘ کئی زخمی

لکھنو:اترپردیش کے اندر چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی‘ جس میں کئی مسافرین زخمی ہوئے ‘ ضلع اوریہ کے قریب میں کیفیت ایکسپریس پٹریوں سے اترنے کے بعد کئی مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

۔ڈمپر سے ٹرین کے ٹکرانے کے بعد 2:40اے یم کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلوے منسٹر سریش پربھو نے ٹوئٹ کے ذریعہ حادثے کی جانکاری دی ‘ انہوں نے کہاکہ’’کیفیت ایکسپریس ٹرین سے ڈمپر کے ٹکرانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جس میں ٹرین کے ڈبے پٹریوں سے نیچے اتر گئے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزیدکہاکہ ’’ کچھ مسافرین واقعہ میں زخمی بھی ہوئے جنھیں علاج کے اسپتال میں شریک کیاگیا ہے۔ میں بالراست حالات اور راحت کاری کے کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہوں‘‘ ۔

قبل ازیں کالینگا اٹکل ایکسپریس کی ٹرین کا حادثہ جو ہفتہ کے روز پیش آیا تھا اس میں22لوگ ہلاک اور156بری طرح زخمی ہوئے تھے جبکہ مذکورہ ٹرین اڈیشہ سے پوری کی طرف آرہی تھی