حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ویڈیو کان نے اختراعی پروڈکٹس کی پیشکشوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دنیا کا پہلا 5 اسٹار انورٹر اے سی متعارف کیا ہے ۔ اس کے رینج میں 1 ٹن اور 1.5 ٹن 5 اسٹار انورٹر اے سی شامل ہیں ۔ انورٹر اے سی کے رینج میں متعارف کردہ 2 نئے ماڈلس اے سی کے زمرہ میں اعلیٰ تین پلئیرس میں شامل ہیں ۔ منصوبہ ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی مارکیٹ میں حالیہ 10 فیصد کے حصہ کو 15 فیصد کیا جائے ۔ مسٹر آکشے دھوت ، ہیڈ آف ٹکنالوجی اینڈ انوویشن ، ویڈیوکان نے کہا کہ انورٹر اے سیز کو ایسے گاہکوں کے لیے لایا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ برقی بچت کے خواہش مند ہیں ۔ مسٹر سنجیو بخشی ، سی او او ، اے سی ڈیویژن ، ویڈیوکان نے کہا ہم ملک میں حالیہ اے سی کے زمرہ کو بڑھاتے ہوئے ہمارے اے سی کے پورٹ فولیو کو 500 پروڈکٹس تک وسعت دینا چاہتے ہیں ۔ 1.5 ٹن 5 اسٹار ریٹیڈ پینٹا انورٹر اے سی کی قیمت 47000 روپئے جب کہ 1 ٹن 5 اسٹار ریٹیڈ پینٹا انورٹر اے سی کی قیمت 43000 روپئے ہے ۔۔