حیدرآباد۔ 22 فروری (پریس نوٹ) ویڈیوکان نے انقلابی وائی فائی انیبلڈ اے سی رینج کو متعارف کیا ہے۔ اس نئے ایچ اسمارٹ ایرکنڈیشنر کو اسمارٹ فون پر ایپ کے ذریعہ دنیا میں کہیں سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ وائی فائی انیبلڈ اے سیز کے 4 نئے ماڈلس متعارف کئے گئے ہیں۔ منصوبہ ہے کہ وائی فائی انیبلڈ اسمارٹ ایرکنڈیشنرس کے آغاز کے ساتھ کنزیومر ڈیوائسیس سیکمنٹ سے کنیکٹ کیا جائے۔ ملک میں یہ انتہائی برقی بچت کرنے والا ایرکنڈیشنر ہے۔ اس کو متعارف کرنے کے دوران مسٹر اکشے دھوت، ویڈیو کانس ینگ اینڈ ویژنری ٹیکنو کریٹ نے کہا کہ ویڈیوکان جدید ٹیکنالوجی لانے کے عہد کا پابند ہے جو اس کے تمام گاہکوں کیلئے عظیم قدر رکھتی ہے۔ اس کے ذریعہ ایک ماہ دفتر میں رہتے ہوئے اپنے کمرے کے اے سی ٹیمپریچر کو کنٹرول کرسکتی ہے، اس لئے کہ جب بچے گھر آجائیں اور گہری نیند میں ہوں، نئے ویڈیوکان اے سی کو وائی فائی نیٹ ورک کو کنیکٹ کرتے ہوئے اسمارٹ فون سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کوئی 2G، 3G اور 4G ڈیوائسیس پر شیرنگ اور سگنلس کی وصولی سے مستحکم طور پر مربوط ہوسکتے ہیں۔ مسٹر سنجیو بخشی سی او او ویڈیوکان نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ گاہک نے آج ان ڈیوائسیس کو دیکھا ہے اور وہ آسانی سے اس سے جڑ سکتے ہیں اور ساتھ ہی وقت اور برقی کی بچت کرسکتے ہیں۔