ویڈیو:سابق گرگاؤں بلاک کمیٹی چیرمن نے ٹول پلازہ ملازم کے ساتھ کی مارپیٹ

گرگاؤں: ایک ٹول پلازہ ملازمین کے ساتھ سابق گرگاؤں بلاک کمیٹی چیرمن نے کل رات مبینہ طور پر مارپیٹ کی ۔

مذکورہ ملازم نے چیرمن کو کھرکی دوالہ ٹول پلازہ پر روک پر ٹول ٹیکس ادا کرنے اور گاڑی دستاویزات دیکھنے کو کہا جس کے بعد گوروگرام بلاک کمیٹی چیرمن نے برہمی کے عالم میں ملازم کو بے تحاشہ پیٹا۔گاڑی کے ڈرائیور نے ملازم کو بتایا کہ یہ ایک مقامی گاڑی ہے جو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہے ۔

ٹول پلازہ ملازم کے گاڑی کے دستاویزات دیکھنے کو کہا تاکہ اس کی نشاندہی کی جاسکے۔ یہ سنتے ہی ڈرائیور اور سابق گوروگرام بلاک کمیٹی چیرمن ہوشیار یادو مشتعل ہوگئے۔

دونو ں کار سے نیچے اتر کر مذکورہ ملازم کے ساتھ گالی گلوج شروع کردی۔ اس کے بعد دونوں ٹول بوتھ میں داخل ہوکر اس ملازم کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔بوتھ میں تھوڑ پھوڑ مچاکر سارا سامان بوتھ کے باہر پھینکنا شروع کردیا۔

اس سلسلہ میں کھرکی دوالہ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ہوشیا ر یادو اس طرح متعدد پرتشدد واقعات میں سال 2014اور2016میں بھی ملوث ہے