ویٹ لفٹر سشیلا ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

نئی دہلی ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویٹ لفٹر سشیلا پنہور ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوگئیں۔ ان کے اے سیمپل میں ممنوع اجزاء پائے گئے جس پر انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے انہیں عبوری طور پر معطل بھی کردیا جس کے بعد وہ مقابلوں یا اس سے منسلک سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ان کا ڈوپ ٹسٹ 25مارچ کو پٹیالہ میں کیا تھا۔ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں واحد ہندوستانی گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر تھیں۔ واڈا قوانین کے تحت کھلاڑیوں کا پہلی مرتبہ ٹسٹ مثبت آتا ہے تو اسے چار سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔