نئی دہلی ۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایس میرا بائی چانو اور کے سنجیتا چانو اگلے سال کے کامن ویلتھ گیمس کیلئے آج کوالیفائی ہوگئیں جب انھوں نے کامن ویلتھ سینئر (مین اینڈ ویمن) ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ کے اپنے متعلقہ زمروں میں ایک ایک گولڈ میڈل جیتا ۔ آسٹریلیا کے گولڈ پوسٹ میں منعقدہ مقابلوں میں میرا بائی نے 85kg اسناچ میں اور اُس کے ساتھ 104kg کلین اینڈ جرک میں مسابقت کرتے ہوئے 189kg کا مجموعی وزن اُٹھایا اور ویمنس کے 48kg والے زمرے میں پوڈیم پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثناء سنجیتا نے بھی 53kg ویمنس سیکشن میں مجموعی طورپر 195kg کا وزن اُٹھاتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا ۔
عالمی فٹبال اسٹارس کا نمائشی میچ
نوی ممبئی ۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ سے قبل 30 یوم کی مدت کے موقع پر دنیا کے فٹبال لیجنڈس کل یہاں پرستاروں کو محظوظ کرنے سابق مین اور ویمن ہندوستانی اسٹارس کی ملی جلی ٹیم کے خلاف ایگزیبیشن میچ کھیلیں گے ۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں فیفا لیجنڈس بمقابلہ انڈین لیجنڈس کا یہ میچ 20منٹ کا ہوگا ۔ فیفا ٹیم میں کولمبیائی لیجنڈ کارلوس ولدرراماشامل ہیں۔