ویلنگٹن۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ڈینل ویٹوری کے ہوا میں اچھل کر حیران کن کیچ پکڑنے پر ایک تماشائی نے اپنی شرٹ اتار کرکھلاڑی کو دیدی۔آل راؤنڈر نے تھرڈ مین باؤنڈری پر مارلون سموئلس کا مشکل کیچ حیران کن طور پر پکڑا۔ایک موقع پریہ شاٹ چھکا نظرآرہا تھا لیکن ویٹوری برق رفتاریسے گیند پر لپکے اور کیچ لینے کے بعد خود بھی حیران کھڑے رہے۔ ایک پرجوش پرستار نے اپنی زعفرانی شرٹ ان کی جانب پھینک دی۔ یاد رہے کہ مقامی کمپنی نے اپنی شرٹ پہن کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے والے تماشائی کو ایک ملین ڈالرس انعام دینے کا اعلان کررکھا ہے۔