کریم نگر۔23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی بی ایس ای کے مارچ میں منعقدہ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ کریم نگر کے ویویکانندا ریسیڈنشیل اسکول سی بی ایس ای کے طلباء نے صد فیصد کامیابی حاصل کی۔ مضمون واری نتائج اسی طرح ہیں۔ مضمون انگریزی میں 92%، کیمسٹری میں 95%، فزکس اور بیالوجی سائنس میں 95%، کمپیوٹر سائنس میں 88% اور ریاضی میں 77% طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ ایم بی پی سی گروپ میں آرسانی شیوانی، ایم پی سی گروپ میں دشنوائی چاوڑہ بائی پی سی گروپ میں ٹی سائی کرشنا نے پہلا مقام حاصل کیا۔ اس طرح شعبہ تعلیم میں ویویکانندا ریسیڈنشیل اسکول نے مثالی کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر اسکول کے چیرمین سدھاکر پولسانی راؤ پرنسپل ٹی لتا کماری نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت اور جستجو سے تعلیم حاصل کرنے پر طلباء کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اس مدرسہ کے اساتذہ نے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی لی۔ اسی لئے ان کو محنت کا پھل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای کے زیراہتمام NEET مسابقتی امتحان کے لئے بھی طلباء کو تربیت دی جارہی ہے جس سے خواہشمند طلبا استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔