بودھن /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر دیویندر نے آج کمشنر بلدیہ بودھن کی حیثیت سے انچارج کمشنر بلدیہ مسٹر واس دیو ریڈی سے اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا۔ سابقہ کمشنر مسٹر پرساد راؤ ہفتہ کے رو D&HMA کی ہدایت پر ڈپٹی انجینئیر بلدیہ بودھن مسٹر ریڈی کو عہدے کا جائزہ دیکر یہاں سے رخصت ہوگئے تھے ۔ مسٹر دیویندر سنگاریڈی بلدیہ میں منیجر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے ۔ ان کا کمشنر کی حیثیت سے بلدیہ بودھن کو تبادلہ عمل میں آیا ۔ موصوف قبل ازیں مہمان بحیثیت کیاشیر اور منیجر خدمت انجام دے چکے ۔ ترقی پر بلدیہ بودھن واپس آنے پر ان کا یہاں بلدی عملے نے خیرمقدم کیا ۔