وین رونی کا شاندار مظاہرہ ،ا نگلینڈ کی مسلسل تیسری کامیابی

لیکسمبرگ ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپین چمپیئن اسپین نے 2016 یورو کپ کوالیفائنگ راونڈز میں لکسمبرگ کیخلاف 0-4 کی کامیابی حاصل کرلی۔ وین رونی نے انگلینڈ کو مسلسل تیسری کامیابی دلوانے میں اہم رول ادا کیا۔ ماریک ہمسیک کی بدولت سلواکیہ نے بیلاروس کو 1-3 سے شکست دی۔ یوکرین نے مقدونیہ، سلوینیا نے لیتھوانیا، آسٹریا نے مونٹینگروز اور سوئیڈن نے لیشٹین کے خلاف فتوحات حاصل کی ہیں۔ 2016 یوروکپ کوالیفائنگ راونڈز کے’’ گروپ سی ‘‘کے میچ میں اسپین اور لکمسبرگ مدمقابل ہوئے۔ 26ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے ڈیوڈ سلوا نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے اختتام سے قبل 42ویں منٹ میں پاکو الیسر گارشیا نے گول کرکے میچ کا اسکور 0-2 کردیا۔ دوسرے ہاف میں اسپینی ٹیم کے ڈیاگو کوسٹا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ ڈیاگو کوسٹا نے بین الاقوامی مقابلہ میں پہلی مرتبہ کلوز رینج میں گول کیا۔ حریف نے کئی مرتبہ اسپینی ٹیم کے حملوں کا جواب دینے کیلئے کوششیں کی لیکن ناکام رہی۔